پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر کتنے کا تھا اور مہنگائی کی شرح کتنی تھی؟ عمران خان نے اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یہ امپورٹڈ حکومت نہ صرف بدمعاشیوں سے بنی ہے بلکہ مکمل نااہل بھی ہے، سوال یہ ہے کہ اس گندگی کاذمہ دار کون ہے:عمران خان

ملک بھر میں مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر کتنے کا تھا اور مہنگائی کی شرح کتنی تھی؟ عمران خان نے اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال بھی پوچھا ہے کہ اس گند کا ذمہ دار کون ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو اس وقت ڈالر 178 کا تھا اور آج 250 کا ہو گیا ہے۔ عمران خان نے مزید لکھا کہ 8 مارچ کو ملک میں مہنگائی کی شرح 16.5 فیصد تھی جو آج 38 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نہ صرف بدمعاشیوں سے بنی ہے بلکہ مکمل نااہل بھی ہے، سوال یہ ہے کہ اس گندگی کاذمہ دار کون ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.