پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت میں آنے کا فیصلہ درست تھا ‘ ہمیں اکتوبر میں الیکشن کا نہیں کہا گیا، شاہد خاقان عباسی اپنے ہی قائد میاں نوازشریف کی مخالفت میں بول پڑے

حکومت اپنی مدت پوری کریگی، آج ملک الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اکتوبر میں الیکشن کرانیکا نہیں کہا گیا: شاہد خاقان عباسی

حکومت میں آنے کا فیصلہ درست تھا ‘ ہمیں اکتوبر میں الیکشن کا نہیں کہا گیا، شاہد خاقان عباسی اپنے ہی قائد میاں نوازشریف کی مخالفت میں بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کے بیان کورد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں جانیکا فیصلہ درست تھا، حکومت نہ لیتے تو ملک چند ہفتوں میں دیوالیہ ہو جاتا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی، آج ملک الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اکتوبر میں الیکشن کرانیکا نہیں کہا گیا، قبل ازوقت انتخابات کرانے کے حوالے سے کسی دباؤ کا مجھے علم نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ملک کا حصہ ہیں اگروہ کسی سے بات کرتے ہیں تو وہ ملک کے لییکرتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ ٹیلی فون پربات ہوئی ہے، اگر امریکی نمائندے سے بات ہوئی ہے توکوئی مضائقہ نہیں، جہاں بھی آپ کا اثر ہوتا ہے آپ اس اثر کو استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف، وزیرخزانہ اورگورنر اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کا حصہ ہیں، جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور حالات بہترکرنیکی کوشش کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ جومفتاح اسماعیل کرتے ہیں وہ حکومت پاکستان کا فیصلہ ہوتا ہے،مفتاح اسماعیل بہترین کام کر رہے ہیں، مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.