پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہمارے خلاف کیسز بنائے تو ہم وہ فائلز ان کے منہ پر مار یں گے، کسی سے ڈرنے والے نہیں،پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں سر اٹھانے کیلئے پہنی ہیں: فضل الرحمن کا دوٹوک اعلان

ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کے لیے نہیں سر اٹھانے کے لیے پہنی ہیں، کسی بھی ادارے کا طاقت ور کان کھول کر سن لے ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں کی

ہمارے خلاف کیسز بنائے تو ہم وہ فائلز ان کے منہ پر مار یں گے، کسی سے ڈرنے والے نہیں،پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں سر اٹھانے کیلئے پہنی ہیں: فضل الرحمن کا دوٹوک اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو درخواستیں دے کر اور منت سماجت کرکے حق حاصل نہیں کرسکتے، آپ عوام کے نمائندے ہیں اور عوام میں آکر ان کے گریبان پر ہاتھ ڈال کر اپنا حق حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کے لیے نہیں سر اٹھانے کے لیے پہنی ہیں، کسی بھی ادارے کا طاقت ور کان کھول کر سن لے ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں کی،ہم کسی کا رعب و دبدبہ برداشت نہیں کریں گے، اگر ہمارے خلاف اداروں نے کیسز بنائے تو ہم وہ فائلز ان کے منہ پر ماردیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طاقت کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا تھا،کوئی جتنا بھی طاقت ورکسی بھی ادارے میں ہے ہم کسی سے خوف زدہ نہیں، ضمنی الیکشن ایک پارٹی کی طرح لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طاقت کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا تھا،عمران خان کے گھرکا کرایہ 9 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتا رہا، فارن فنڈنگ کیس میں اسرائیل اور بھارت سے پیسا آیا، امریکی قونصلیٹ سے پیسا لینے والے آزادی کی بات کرتے ہیں، جس کی کابینہ کے سارے مشیر امریکا یابرطانیہ کے شہری ہوں وہ ہمیں آزادی کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ حالات ایسے خراب ہوں گے، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایسے معاہدے کییگئیکہ اب وہ بات نہیں مان رہے، اعتماد کے فقدان کے باعث امریکا اور آئی ایم ایف مشکلات پیدا کر رہا ہے، مشکلات سے نکلنیکے لیے دقت محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.