پاکستانفیچرڈ پوسٹ
آئندہ عام انتخابات کب ہوں گے؟ ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیموں کو کیا ہدایات کی گئیں؟ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان بڑا دعویٰ کر دیا
چیئرمین عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کہا ہے کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے
آئندہ عام انتخابات کب ہوں گے؟ ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیموں کو کیا ہدایات کی گئیں؟ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان بڑا دعویٰ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے لہذا ارکان اسمبلی اورپارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹریاسمین راشدکو دو ہفتوں میں تنظیم سازی مکمل کرنیکاٹاسک دیا اور کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، کسی کا نام نہیں لیناچاہتا۔