پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ، تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میدان میں آگئیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا حکم دے دیا

مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیںاس کو جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے: مریم نواز

بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ، تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میدان میں آگئیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں سے بجلی کے بل میں فکسڈ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہا ر کیا کہ آپ کوئی حل نکالیں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر کے تاجر بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کے تاجروں نے بجلی کے بل نہ جمع کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.