پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اگر ایماندار ہیں تو فنانشل ٹائمز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیوں نہیں کرتے؟ اکبر ایس بابر نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے

عمران خان کا الیکشن کمیشن پر حملہ ، پی ٹی آئی چیئرمین کہہ رہے ہیں وہ قانون سے بالاتر ہیں جس کو وہ لگاتے ہیں وہ ٹھیک اور باقی سب غلط ہیں

عمران خان اگر ایماندار ہیں تو فنانشل ٹائمز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیوں نہیں کرتے؟ اکبر ایس بابر نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ ایماندار ہیں تو فنانشل ٹائمز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فنانشل ٹائمز کے خلاف کبھی بھی ہتک عزت کا دعوی نہیں کریں گے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے بعد عمران خان کے ایماندار ہونے کے دعوی کی عمارت گرگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر حملہ کردیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کہہ رہے ہیں وہ قانون سے بالاتر ہیں جس کو وہ لگاتے ہیں وہ ٹھیک اور باقی سب غلط ہیں۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ہے، اب بھی پارٹی کا رکن ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.