پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھارتی کمپنی سے رقم لینے کے الزام میں کتنی سچائی اور کتنا جھوٹ؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میدان میں آگئے

شہباز گل کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو یہ میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں اور ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دیں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھارتی کمپنی سے رقم لینے کے الزام میں کتنی سچائی اور کتنا جھوٹ؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میدان میں آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ 4 سال حکومت میں رہی ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے، شہباز گل کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو یہ میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں، انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے اکانٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آنے کا دعوی کیا تھا، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، ایک سے زائد بار وزیرپٹرولیم رہے ہیں اور بطور وزیر پیٹرولیم انہوں نے تین ٹی ٹیز وصول کیں، شاہد خاقان عباسی نے ایسا تاثر قائم کیا جیسے وہ بہت ایماندار ہیں، وہ بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے، ان کے اکانٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، شاہد خاقان عباسی کو 3 جنوری 2017 اور 30 جنوری 2017 کو ٹرانزیکشنز ہوئیں، بھارتی کمپنی سے 14،14 کروڑ یہ کس مد میں لے رہے تھے؟ ٹرانزیکشنز کے تمام ریکارڈ زموجود ہیں، تصدیق کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.