پاکستان

وفاقی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی، پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے

وفاقی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے اس اطلاق رات بارہ سے لاگو ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے جن کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں4.62 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.