پاکستان

ڈالر کی پرواز رک گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کتنے روپے سستا ہوا؟ تفصیل آگئی

اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 53پیسے کی کمی سے 238.84 روپے کی سطح پر بند ہوئی

ملک میں ڈالر کی پرواز رک گئی، انٹربینک نرخ 239 سے کم اور اوپن مارکیٹ ریٹ 242 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے روز ہی کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر بڑھ کر 240 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 53پیسے کی کمی سے 238.84 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6روپے کی کمی سے 242روپے پر بند ہوئی۔

حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں میں روپے کی تنزلی رکنے کے بیانات، رواں ماہ درآمدات 35 فیصد کم ہونے سے کرنٹ اکانٹ خسارے کے فرق اور تجارتی خسارہ بھی گھٹنے جیسے دعووں کے باعث ڈالر کی پرواز رک گئی اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239 روپے سے نیچے جبکہ اوپن ریٹ 242 روپے کی سطح پر آگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.