پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف نے اشتہارات پر کتنے ارب روپے خرچ کیے؟ ڈالر مہنگا ہونے سے کس کس کو فائدہ ہو رہا ہے؟ سابق وزیراعظم عمران خان نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ڈالر کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کیلئے ایمرجنسی لگانی چاہیے، یہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں ڈالر بھیجو، خود یہ اپنا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں

شہباز شریف نے اشتہارات پر کتنے ارب روپے خرچ کیے؟ ڈالر مہنگا ہونے سے کس کس کو فائدہ ہو رہا ہے؟ سابق وزیراعظم عمران خان نے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے وہ لوگ بھی ذمہ دار ہیں جو سازش کو روک سکتے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کئی لوگ سمجھتے تھے کہ شہباز شریف سے بڑا ذہین کوئی نہیں، خوشی ہوتی ہے اللہ نے عوام کو ان کی اصلیت دکھا دی، ن لیگ نے ملکی معیشت کو کبھی نہیں اٹھایا، نہ اصلاحات کیں نہ مستقبل کا سوچا، ان کو معیشت سے کوئی سروکار تھا نہ ہی مہنگائی سے، ان کا سارا مقصد صرف این آر او لے کر 1100 ارب روپے بچانا تھا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈالر کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے ایمرجنسی لگانی چاہیے، یہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں ڈالر بھیجو، خود یہ مگر مچھ اپنا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں، تین چار دن میں روپیہ 30فیصد گر چکا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ان ڈاکوؤں کو تو فائدہ ہوگیا کہ 30فیصد ان کا باہر پڑا پیسہ بڑھ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جمعرات کو الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کرنا ہے، ملک کی 80 فیصد آبادی کو اس الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، یہ مستعفی ہوں، انہیں انتخابات کا انعقاد نہیں کرناچاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر تیس فیصد گرچکی، ڈاکو ایک میٹنگ میں دانت نکال رہے تھے، سوچیں آج پاکستان کا کیا حال ہے، شہباز شریف نے 50 ارب روپے اشتہاروں پر لگا دیئے ، لوگ اشتہار دیکھ کرکہتے تھے کہ شہباز شریف سے بڑا کوئی جینیئس ہی نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.