پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کا معاملہ ، کیا سابق چیئرمین نیب پیش ہوں گے؟ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب حیران و پریشان ہو گئے

سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کا معاملہ ، کیا سابق چیئرمین نیب پیش ہوں گے؟ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب حیران و پریشان ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ7جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس غیر قانونی قراردیئے جائیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس کے تناظر میں ڈائریکشن احکامات غیر قانونی قراردیئے جائیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو درخواست گزار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بچانے کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کمیٹی میٹنگ منٹس میں سنگین الزامات کے باعث جبری گمشدگیوں کے کمیشن کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کہا گیا، اجلاس میں پٹیشنر کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے پی ایم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ نہ رکھنے کی ڈائریکشن دینا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.