پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیف الیکشن کمشنر نے ممنوعہ فارنگ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کی سکیورٹی رینجرز اہلکاروں کے سپرد ‘ ریڈ زون کی طرف جانیوالے راستے بند

غیر متعلقہ افراد کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، میڈیا سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والوں کو شناخت کے بعد جانیکی اجازت ہوگی

چیف الیکشن کمشنر نے ممنوعہ فارنگ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کی سکیورٹی رینجرز اہلکاروں کے سپرد ‘ ریڈ زون کی طرف جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق لا ونگ حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس کے متعلق تیاری پر حتمی بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ حکام کو کیس کے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنیکی ہدایت کی اور کیس کے فیصلے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ ضرورت پڑنے پر رینجرز اہلکار الیکشن کمیشن پر تعینات کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ فیصلے کے موقع پر اسلام آباد کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، پولیس اور ایف سی کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، غیر متعلقہ افراد کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، میڈیا سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والوں کو شناخت کے بعد جانیکی اجازت ہوگی جب کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہو گا؟ کیا پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی؟ کیا عمران خان پر غلط بیانِ حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہو گا؟ کیا فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں یا پھر پارٹی کو کلین چٹ ملے گی؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان کل صبح دس بجے فیصلہ سنائیگا۔ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔ کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان فیصلہ سنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.