پاکستان

پی ٹی آئی کے دفتر پر حملہ کا الزام، مسلم لیگ ن کے نذیر چوہان گرفتار

مقدمہ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے کا بھی الزام تھا، نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیا: پولیس

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر نذیرچوہان کو گرفتار کرلیا گیا ان پر انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے دفتر پر حملے کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا، نذیر چوہان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے دفتر پرحملے کا الزام تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے کا بھی الزام تھا، نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیا۔ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 167 سے ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو مسلم لیگ (ن)نے ٹکٹ جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.