پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، کیا نواز شریف کی طرح عمران خان کو بھی نا اہل قرار دینا چاہیے ؟ سینئر صحافی وتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے تھرتھرلی مچا دینے والی خبر سنا دی

نواز شریف کے بعد دوسرے مقبول لیڈر کو نااہل قرار دینا بھی غلط ہو گا، اس طرح سے تو پاکستان سے ساری مقبول لیڈر شپ کا خاتمہ ہو جائے گا

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، کیا نواز شریف کی طرح عمران خان کو بھی نا اہل قرار دینا چاہیے ؟ سینئر صحافی وتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے تھرتھرلی مچا دینے والی خبر سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے مقبول سیاسی لیڈر کی نااہلی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کا فیصلہ مکافات عمل ہے لیکن جتنی بجلی گرنی چاہیے تھی اور جتنی بجلی گرنے کی توقع کی جا رہی تھی اتنی نہیں گری۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے آج کا فیصلہ نقصاندہ تو ہے کیونکہ تحریک انصاف جتنی شفافیت کا دعوی کرتی تھی وہ درست نہیں نکلا اور عمران خان جب عدالتوں میں جاتے ہیں تو اکثر ان کے دعوے درست نہیں نکلتے، انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے کیونکہ بار بار عدالتوں کے ذریعے ان کے دعوے رد ہوتے رہیں گے تو اس کا نقصان ہو گا۔ سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ عمران خان جیسے مقبول رہنما کی نااہلی نہیں ہونی چاہیے، پہلے ہی ایک مقبول لیڈر نواز شریف کو نااہل قرار دیا جا چکا ہے، ایک دوسرے مقبول لیڈر کو نااہل قرار دینا بھی غلط ہو گا، اس طرح سے تو پاکستان سے ساری مقبول لیڈر شپ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا عمران خان پر جرمانے اور قرقی کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن نااہلی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.