پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کابینہ میں عہدوں کی بندر بانٹ کا معاملہ، سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

مختصر کابینہ کی تشکیل کی صورت میں سرکاری امور بری طرح متاثر ہونگے ' اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو بھی وزارتیں دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے: پرویز الٰہی

پنجاب کابینہ میں عہدوں کی بندر بانٹ کا معاملہ، سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پنجاب کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا مؤقف تھا کہ پنجاب کی کابینہ 16 سے 20 ارکان پر مبنی ہونی چاہئے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اس تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے عمران خان کو باور کروایا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی سے انہیں وزارتیں دینے کے وعدے کر رکھے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختصر کابینہ کی تشکیل کی صورت میں سرکاری امور بری طرح متاثر ہونگے لہٰذا وہ ایسا کرنے کو تیار نہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے جو کابینہ تشکیل دی ہے اس میں مسلم لیگ ق کے کسی بھی رہنماء کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میں مسلم لیگ ق کے پاس جو دو سیٹیں تھیں وہ بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.