پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مستقبل دائو پر لگ گیا، سابق وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے' بطور ایم این اے اور وزیراعظم حاصل سہولیات واپس لی جائیں

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مستقبل دائو پر لگ گیا، سابق وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ اور جعلی بیان حلفی جمع کروانے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، عمران خان سے بطور ایم این اے اور وزیراعظم حاصل مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کے کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر انہیں نا اہل کیا گیا، نا اہلی کے ساتھ فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔ درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.