پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی بول اٹھے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ قومی سیاست سمیت ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ میرے مؤقف تصدیق 'عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ' تاحیات نااہلی کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی بول اٹھے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ قومی سیاست سمیت ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )اور جے یوآئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی تاحیات نااہلی اور پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ میرے مؤقف تصدیق ہے کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے2010ء سے اپنائے گئے مؤقف پر مہرِتصدیق ثبت کردی، ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں، عمران خان اور اس کی پارٹی غیرملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے۔ مولانا فضل الرحمان ے کہا کہ پی ٹی آئی غیرملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، الیکشن کمیشن نے آج اس کو عالمی چور، منی لانڈر، جھوٹا ثابت کردیا ہے، حکومت فوری طور پر اس کی تاحیات نااہلی اور پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.