پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگل قسط کے لئے پاکستان نے تمام شرائط پوری کرلیں، اب آئی ایم ایف قسط کب جاری کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت پاکستان کی جانب سے 7 ویں اور8 ویں جائزے کی تکمیل کے لیے31 جولائی کو پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگل قسط کے لئے پاکستان نے تمام شرائط پوری کرلیں، اب آئی ایم ایف قسط کب جاری کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 7 ویں اور8 ویں جائزے کی تکمیل کے لیے31 جولائی کو پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق ہونے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس اگست کے آخرمیں بلانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے یکم اگست سے پیٹرول پر لیوی 10 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 20 روپے لیٹر کی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 5 روپے اضافے کے ساتھ 10روپے فی لیٹر کی گئی ہے جب کہ 30 جون 2023 تک تمام مصنوعات پرلیوی بتدریج 50 روپے لیٹر کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.