پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا معاملہ، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا امکان

اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سیاسی کمیٹی اور قانونی کمیٹی قائم کر دی گئی، اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو مثال بنانے کا فیصلہ

ممنوعہ فارنگ فنڈنگ کیس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی مرکزی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کا امکان سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالہ سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں مزیدکارروائی کے لیے سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اتحادی سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مزید پیش رفت کے لیے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی قائم کی گئی ہے، سیاسی کمیٹی میں خورشید شاہ ، نوید قمر ، مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قانونی کارروائی کے لیے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی سربراہی میں قانونی کمیٹی قائم کی گئی ہے، قانونی کمیٹی میں اعظم نذیرتارڑ ، فاروق ایچ نائیک ، رانا ثنا اللہ اور کامران مرتضی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیاں کل 2 بجے اتحادیوں کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانیکا امکان ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کو مثال بنایا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.