پاکستان

سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا حب ندی پل کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا

پل ٹوٹنے کے باعث شہریوں کو 10 کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کرکے بائی پاس سے گزرنا پڑ رہا ہے'حب ندی کا پل براہ راست کراچی سے ملاتا تھا

پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بہہ جانے والے حب ندی پل کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ پل 25 جولائی کی رات سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے)حکام کی جانب سے پل کی از سر نو تعمیر کا کہا گیا تھا۔ پل ٹوٹنے کے باعث شہریوں کو 10 کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کرکے بائی پاس سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ حب ندی کا پل براہ راست حب کو کراچی سے ملاتا تھا۔ اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ جلد حب ندی کے پل کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.