پاکستان

فارن فنڈنگ کا فیصلہ ، شہباز گل کا انوکھا طنزیہ انداز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثوں کو ممنوعہ قرار دیدیا

پاکستان کے آئین کو پڑھیں کیونکہ اگر کوئی ایسا شخص جو پاکستانی نیشنل نہیں ہو اور وہ کسی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرے تو وہ پارٹی کالعدم قرار دیدی جائیگی

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے فارن فنڈنگ کے فیصلے پر انوکھا طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے بھی ممنوعہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ذریعے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن پاکستان یہ فیصلہ دے گا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے جائز ہیں اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے ساتھ ہی قہقہے سمیت سر پکڑنے والے ایموجی کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر شہباز گل کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ قومی ہیرو کا نام یوں استعمال نہ کیا جائے۔ ایک صارف نے شہباز گل کو جواب دیا کہ پاکستان کے آئین کو پڑھ کر پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کریں کیونکہ آئین پاکستان میں صاف لکھا ہے اگر کوئی ایسا شخص جو پاکستانی نیشنل نہیں ہو اور وہ کسی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرے تو وہ پارٹی کالعدم قرار دے دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.