پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پبلک اکائونٹس کمیٹی میں طلبی کا معاملہ، خواجہ آصف کا انوکھا انداز، جنرل باوردی آ سکتے ہیں تو سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیوں نہیں آسکتا؟

، سپریم کورٹ کا جج رہنے والا شخص خواتین کو ہراساں کرتا ہے، جاوید اقبال کو جسٹس نہیں کہوں گا، وہ مجرم ہیںان کو پیش ہونا پڑے گا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل باوردی آسکتے ہیں تو سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کیوں نہیں آسکتا؟

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اپنی کمیٹی کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، کوئی خاتون نیب میں آجائے تو اس کا جو حال ہوتا ہے وہ نور عالم خان نے بتادیا۔ انہوں نے سابق چیئرمین نیب کی طلبی روکنے کے عدالتی حکم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم نے کہا کہ آپ تشریح کر سکتے ہیں مگر آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ کا جج رہنے والا شخص خواتین کو ہراساں کرتا ہے، جاوید اقبال کو جسٹس نہیں کہوں گا، وہ مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منتخب ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی اور سرکاری ملازمین اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.