پاکستان

سندھ بھر میں گیس کی سپلائی بند، شہری خوار ہونے پر مجبور

ایس ایس جی سی کے اعلان کے مطابق 5 اگست صبح 8 بجے سے 8 اگست صبح 8 بجے تک سی این جی پمپس بند ہوں گے

سوئی سدرن نے سندھ بھر میں گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا یہ سپلائی کتنے دنوں کیلئے بند کی گئی اور اس سے شہری خوار ہونے پرمجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں تین دن کے لیے سی این جی کی سپلائی بند رہے گی۔ ایس ایس جی سی کے اعلان کے مطابق 5 اگست صبح 8 سے 8 اگست صبح 8 تک سی این جی پمپس بند ہوں گے۔جس کے بعد سی این جی پر چلنے والی تمام گاڑیاں اور رکشہ وغیرہ کے ڈرائیور اور شہری سراپا احتجاج ہیں کہ ایک تو پہلے ہی پٹرول اتنا مہنگا ہے اور اب حکومت نے تین دنوں کے لئے گیس سپلائی بند کر دی ہے ہمارے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ہم بچوں کا رزق کہاں سے کمائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.