پاکستان

نوح بٹ کے نام سے منسوب پل بنانے کی فرمائش پر شہباز شریف کا دلچسپ جواب

بٹ صاحب کے نام کا فلائی اوور ہونا چاہیے کے جواب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا 'ڈیم نا بنا دیا جائے؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کے نام سے منسوب پل بنانے کی فرمائش پر دلچسپ جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نوح بٹ کی جانب سے میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی خبر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہت اچھے بٹ صاحب!’ شہباز شریف کی ٹوئٹ پر فیضان خان نامی صارف نے کہا ‘وزیر اعظم صاحب، اس تعریف سے بات نہیں چلے گی، بٹ صاحب کے نام کا فلائی اوور ہونا چاہیے’ تاہم شہباز شریف صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے کہا ‘ڈیم نا بنا دیا جائے؟’

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.