پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ریحام خان نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کے نشترچلا دیئے ‘ تحریک انصاف کو تحریک انتشار اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فتنہ خان قرار دے دیا

تاریخ نے ثابت کیا ہے مولانا اسرار اور حکیم سعید نے بہت عرصہ پہلے ہمیں پاکستان کے فتنہ عظیم کے متعلق آگاہ کیا تھا: ریحام خان

ریحام خان نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کے نشترچلا دیئے ‘ تحریک انصاف کو تحریک انتشار اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فتنہ خان قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ساتھ ہی وہ پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہتی ہیں۔ اب ریحام خان نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ کل پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے اور یہ بات تحریک انتشار کو ہضم نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔ ریحام خان نے تحریک انصاف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے مولانا اسرار اور حکیم سعید نے بہت عرصہ پہلے ہمیں پاکستان کے فتنہ عظیم کے متعلق آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ یہ قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے، یہ شخص کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.