پاکستانفیچرڈ پوسٹ

2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کا معاملہ، چین نے پاکستان کو مزید کتنا وقت دیا؟ سیاستدانوں سمیت پاکستانی شہریوں کو چونکا کر رکھ دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

چین نے پاکستان کو ایک سال کیلئے 2ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا 'مجموعی طور پر چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے

2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کا معاملہ، چین نے پاکستان کو مزید کتنا وقت دیا؟ سیاستدانوں سمیت پاکستانی شہریوں کو چونکا کر رکھ دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں تقریبا تین ماہ کے بعد نمایاں بہتری کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے قرض کیلئے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کی یقین دہانی حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی جسے پاکستان نے پورا کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد اہم پیش رفت کے طور پر چین نے سب سے پہلے مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور پاکستان کے سکڑتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے سیف ڈپازٹ کی مد میں 2 ارب ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ درپیش اقتصادی بحران کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کاسامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کے لیے تین سیف ڈپازٹس ترتیب دیے ہیں اس مد میں 50 کروڑ ڈالرز مالیت کا پہلا سیف ڈپازٹ 27 جون، دوسرا اتنے ہی حجم کا سیف ڈپازٹ 29 جون 2022 اور تیسرا ایک ارب ڈالرز مالیت کا سیف ڈپازٹ 23 جولائی کو ملنے تھے۔

محکمہ خزانہ نیاس امر کی تصدیق کرتیہوئے کہا کہ مذکورہ سیف ڈپازٹس ایک سالہ مدت کیلئے ہوں گے۔ چین نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمرشل قرضوں سمیت پاکستان کی مجموعی طور پر 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی قرضوں کی شکل میں مالی معاونت کی ہے تاکہ موجودہ مالی سال میں بیرونی فنانسنگ میں موجود 35 ارب 90 کروڑ ڈالرز کے فرق کو محدود کیا جاسکے جبکہ آئی ایم ایف سے قرضے کی آئندہ قسط کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہونے والا ہے جس کی مناسب یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ تاہم پاکستانی حکام کواس حوالے سے باقاعدہ اعلان کا بے چینی سے انتظار ہے۔ اس کے علاوہ دوست برادر ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کا تندہی سے انتظار ہے، اس سے مالیاتی خلا کی مد میں 4 ارب ڈالرز کی تلافی ہوجائے گی اور شرح مبادلہ میں بھی استحکام آجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.