پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے کے لئے عوام پر بجلیاں گرا دیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جانے کا امکان

آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جایا کرے گا

اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے کے لئے عوام پر بجلیاں گرا دیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کاامکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھا کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.