پاکستان

حلقہ این اے 157 میں ضمنی انتخابات، 12 امیدواروں کے کاغذات نامزد جمع

پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے کاغذات جمع کرائے، پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی نے بھی کاغذات جمع کرائے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا اور 12 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے کاغذات جمع کرائے، پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی نے بھی کاغذات جمع کرائے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق مجموعی طور پر 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے زین قریشی کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔ این اے 157 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 11 ستمبر کو ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.