پاکستان

دنیا کے دوسرے بڑے کارگو ہوائی جہاز کی پاکستانی ایئر پورٹ لینڈنگ کیوں ہوئی؟

کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد انٹونوف این 124 جمعہ کی صبح ٹھیک 9 بجے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگیا

دنیا کے دوسرے بڑے کارگو ہوائی جہاز کی پاکستانی ایئر پورٹ لینڈنگ کیوں ہوئی؟ اس حوالہ سے حیران کن تفصیلات سامنے آنے پر سب حیران و دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ائیر پورٹ پر دنیا کے دوسرے بڑے اسٹریٹجک کارگو ہوائی جہاز نے لینڈ کرنے کے بعد دوبارہ اڑان بھر لی۔ یوکرین جنگ میں تباہ شدہ انٹونوف مریا این 225 کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اسٹریٹجک ہوائی جہاز انٹونوف این 124 رسلان نے جمعہ کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور ری فیولنگ کے بعد اگلی منزل پر روانہ ہوگیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انٹونوف اے این 124 رسلان جمعہ کی صبح 5 بجکر 55 منٹ پر قطر کے دارالحکومت دوحہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔ کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد انٹونوف این 124 جمعہ کی صبح ٹھیک 9 بجے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ انٹونوف این 124 رسلان 1980 کی دہائی میں یوکرینی ایس ایس آر میں انٹونوف ڈیزائن بیورو کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

An-124 مجموعی وزن میں دنیا کا دوسرا سب سے بھاری پروڈکشن کارگو طیارہ اور سب سے بھاری آپریٹنگ کارگو ہوائی جہاز ہے، جو رواں برس فروری میں یوکرین میں روسی فوجیوں کے حملے میں تباہ کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے اور 6 انجن والے ہوائی جہاز Antonov An-225 مریا کے بعد ڈیزائن کردہ ہے۔ An-124 کو اس وقت سروس میں سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کا درجہ حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.