پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی )نے روس سے گندم خریداری کا ٹینڈر کیوں منسوخ کر دیا ؟ پاکستانیوں کو چونکا کر رکھ دینے والی تفصیل سامنے آگئی

پاکستان کو 410 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم دینے کی پیش کش کی جس پر روس نے زیادہ قیمت کے مطالبہ کیا تو ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا

اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی )نے روس سے گندم خریداری کا ٹینڈر کیوں منسوخ کر دیا ؟ پاکستانیوں کو چونکا کر رکھ دینے والی تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی)کے اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی نے روس کی طرف سے زیادہ قیمت کے مطالبے پر گندم خریداری کا ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے گندم خریداری کے حوالے سے طارق فاطمی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم خریدنے کی تجویز دی، تاہم روس نے پاکستان کو 410 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم دینے کی پیش کش کی جس پر روس کی جانب سے زیادہ قیمت کے مطالبے کی صورت میں ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.