پاکستان

پی پی 139 کا ضمنی انتخاب’ رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرئوف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

میاں عبدالرؤف پی پی 138 سے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں' پارٹی کی ہدایات پر کاغذات جمع کروائے، میاں عبدالرئوف

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 ضمنی انتخاب کیلئے ن لیگ کے پہلے سے رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف نے پی پی 139 ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ میاں عبدالرؤف پی پی 138 سے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ اس حوالے سے میاں عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ پارٹی کی ہدایات پر کاغذات جمع کروائے ہیں ۔ خیال رہے کہ پی پی 139 سے 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر میاں جلیل شرقپوری کامیاب ہوئے تھے تاہم پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے انہوں نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.