پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومتی دعوے اور وعدے دھرے کے دھرکے رہ گئے، بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے نظام تہس نہس، متعدد علاقوں میں زندگی تاحال مفلوج ‘ عوام پریشان

ضلع لسبیلہ سیلاب سے شدید متاثر ہو ہے، جاموٹ کالونی میں کچے تو کچے پکے مکانات بھی رہنے کے قابل نہیں رہے

حکومتی دعوے اور وعدے دھرے کے دھرکے رہ گئے، بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے نظام تہس نہس، متعدد علاقوں میں زندگی تاحال مفلوج ‘ عوام کا پریشانی سے برا حال ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے صوبے کا نظام تہس نہس ہو گیا ہے ،کئی روز گزرنے کے بعد بھی متعدد علاقوں میں زندگی مفلوج بنی ہوئی ہے۔ حکومتی دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جبکہ متاثرین اب بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ضلع لسبیلہ سیلاب سے شدید متاثر ہو ہے، جاموٹ کالونی میں کچے تو کچے پکے مکانات بھی رہنے کے قابل نہیں رہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلات، مستونگ اور دیگر اضلاع میں سیب اور انگور کے بڑے رقبے پر پھیلے باغات برباد ہو گئے۔ کیچ میں نوے فیصد اعلی اقسام کی کھجور کے باغات اجڑ گئے، تیار فصلیں بہہ گئیں، حالیہ بارشوں سے لائیو اسٹاک کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہے جبکہ ویٹرنری کمیپس میں ادویات اور سہولتوں کا فقدان پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.