پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یو اے ای کے صدر کا فون، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت

صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف سے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا ہے اور ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی صدرنے شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف سے ہیلی کاپٹرحادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسی گوٹھ سے ملا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.