پاکستانفیچرڈ پوسٹ

استعفوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کے بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے برعکس کیوں قرار دیا؟ حقیقت کیا ہے؟ جان کر سب حیران رہ گئے

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا تاہم موجودہ اسپیکر کی طرف سے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ملے

استعفوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کے بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے برعکس کیوں قرار دیا؟ حقیقت کیا ہے؟ جان کر سب حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کے بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کا استعفے منظور نہ کرنے کا بیان حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا تاہم موجودہ اسپیکر کی طرف سے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ملے جن کو ضابطے کے تحت منظور کرکے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق 60روز کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.