پاکستان

صدر عارف علوی نے شہید ہونیوالے افسران کے جنازوں میں شرکت کیوں نا کی؟ پتا چل گیا

صدر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف ٹرولرز کے شہداء سے متعلق زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کے باعث شرکت نہ کرسکے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران کے جنازوں میں شرکت کیوں نا کر سکے اس حوالہ سے تمام تفصیل پتا چل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ٹرولرز کے شہداء سے متعلق زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ بطور سپریم کمانڈر اور سربراہ مملکت وہ شہید فوجی جوانوں کے جنازوں میں شرکت کیلئے جانا چاہتے ہیں مگر اداروں کی جانب سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ٹرولرز کی جانب سے شہدا سے متعلق کیے گئے زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کے باعث شدید غم اور غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔ صدر مملکت کو فیڈ بیک دیا گیا کہ بہتر ہو گا وہ شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔ صدر مملکت نے اس فیڈ بیک کے بعد شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.