پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی، پارٹی صدارت کے لئے کون سے 4امیدوار سامنے آئے؟ ن لیگی رہنماء حنیف عباسی نے بتا کر پی ٹی آئی میں کھلبلی مچا دی

عمران خان کی نا اہلی کے بعد تحریک انصاف کی پارٹی صدارت کیلئے چار بندے آگے آچکے جن میں فواد چوہدری بھی امیدوار ہیں: حنیف عباسی

عمران خان پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی، پارٹی صدارت کے لئے کون سے 4امیدوار سامنے آئے؟ ن لیگی رہنماء حنیف عباسی نے بتا کر پی ٹی آئی میں کھلبلی مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں، بینامی اکانٹس سامنے آنے کے بعد عارف علوی کو عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسدعمر، شاہ فرمان اور عامرکیانی کے خلاف انویسٹی گیشن ایف آئی اے کے سپرد کردی ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 13 بینامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ کابینہ میں معاملہ ایف آئی اے اور نیب کے سپرد کیے جانے پر بات ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگا، ان کو باہر نہیں جانے دیا جائے گا، 350 کمپنیوں سے آنے والے پیسوں کی تحقیقات ایف آئی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.