پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 7 ،9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ

موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہیگی اور موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے

کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے دیگر شہروں میں دہشتگردی کے خطرے اور سکیورٹی وجوہات کے باعث 7، 9 اور 10محرم کو موبائل فون سروس معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بولان، جعفر آباد اور جھل مگسی میں بھی موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہیگی اور موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.