پاکستان

ملک عبدالغفار ڈوگر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر

سردار ہاشم ڈوگر کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے 'عبدالغفار ڈوگر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ملتان ہی سے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر تھے

وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان سے مسلم لیگی رہنماء ملک عبدالغفار ڈوگر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی بنانے پر وزیراعظم کی اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سردار ہاشم ڈوگر کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جبکہ عبدالغفار ڈوگر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ملتان ہی سے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر تھے۔ ملک عامر ڈوگر پاکستان تحریک انصاف میں کافی اہمیت اختیار کرچکے ہیں جو عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پرانے لیگی رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی کا عہدہ دیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی ڈوگر برادری میں مقبولیت کو تقویت ملے گی۔ ملک عبدالغفار ڈوگر سال 2013ء سے سال 2018ء تک قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.