پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف او ر اسٹیبلشمنٹ میں تعلقات مزید خراب کیوں ہوئے؟ سینئر صحافی انصار عباسی نے چونکا دینے والا دعویٰ کر کے ملک میں طوفان برپا کر دیا

پی ٹی آئی کی ٹوئٹس انتہائی نفرت آمیز تھیں اور پی ٹی آئی کے رہنما کو یہ ٹوئٹس دکھائی گئیں اور پھر انہوں نے یہ معاملہ پارٹی کی سینئر قیادت کو بتا

پاکستان تحریک انصاف او ر اسٹیبلشمنٹ میں تعلقات مزید خراب کیوں ہوئے؟ سینئر صحافی انصار عباسی نے چونکا دینے والا دعویٰ کر کے ملک میں طوفان برپا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خصوصا حالیہ دنوں میں بد سے بدتر ہو چکے ہیں اور پارٹی کی قیادت کو بھی اس کا علم ہے، اس حوالے سے کسی حد تک اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے والے پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنماؤں کو کچھ ایسی فون کالز موصول ہوئی ہیں جن میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی انتہائی توہین آمیز مہم ہے، پی ٹی آئی کے کچھ حامیوں کی ٹوئٹس انتہائی نفرت آمیز تھیں اور پی ٹی آئی کے رہنما کو یہ ٹوئٹس دکھائی گئیں اور پھر انہوں نے یہ معاملہ پارٹی کی سینئر قیادت کو بتایا۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ یہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد ہی ان ٹوئیٹس کے حوالے سے پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر سے یہ ٹوئیٹ کی گئی کہ ان اکائونٹس کا پی ٹی آئی کی آفیشل ٹیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نفرت پھیلانے والوں اور ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو قومی سانحات کو تقسیم کیلئے استعمال کرتے ہیں، ایسے اکائونٹس کو پی ٹی آئی آفیشل کی جانب سے بلاک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.