پاکستان

ق لیگ کے نئے سربراہ کا انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کا حکم امتناع ، ہائیکورٹ میں چیلنج

پارٹی کے نئے سربراہ کے لیے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا لیکن الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا

مسلم لیگ ق کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں درخواست مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے غیر قانونی ہدایت پر مبنی خط ڈپٹی اسپیکرکو لکھا۔ کامل علی آغا کے مطابق خط کے رد عمل میں پارٹی کارکنوں نے شجاعت حسین کے گھر کے باہر بھرپور احتجاج کیا، پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری قرار دے کر انہیں عہدے سے ہٹا دیا اور پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا لیکن الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.