پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فیاض الحسن چوہان کو بڑا عہدہ سونپ دیا

تحریکِ انصاف اورپنجاب حکومت کی ترجمانی ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کو ایسا بڑا عہدہ سونپ دیا ہے جس کے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف عہدہ ملنے پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کوئی مائی کا لعل عمران خان کوپاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کرسکتا۔ فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ تحریکِ انصاف اورپنجاب حکومت کی ترجمانی ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے آٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، عمران خان اور پاکستان کا سیاسی منظر نامہ لازم و ملزوم ہیں، آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.