پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لندن ‘سابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات میں کیا کچھ طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آنے پر اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی

اگر نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام میں نااہل ہوسکتے ہیں تو عمران نیازی تو سر سے لے کر پیر تک ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ڈوبے ہوئے ہیں

لندن ‘سابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات میں کیا کچھ طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آنے پر اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت اور تمام اتحاد ی جماعتوں نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ انا کے پہاڑ پر بیٹھ کر سب کو چور اور ڈاکو کہنے والے ڈیکلیئرڈ صادق اور امین کا قوم محاسبہ کرے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام میں نااہل ہوسکتے ہیں تو عمران نیازی تو سر سے لے کر پیر تک ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حمزہ نے کہا کہ آنے والا الیکشن اپنے وقت پر 2023 میں ہوگا اور مجھے پوری امید ہے اس میں مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف خود کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، عدالت سے انصاف لیں گے، جب اس معاملے پر فل کورٹ بنے گا تو سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.