پاکستان

لوئردیر، نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی کے رہنماء ملک لیاقت زخمی، 4افراد جاں بحق

ایم پی اے ملک لیاقت ناگوتل جارہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کی گئی' جاں بحق ہونے والوں میں کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں

لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماء ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقع کے بارے میں بتایا ہے کہ ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.