پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اداروں پر الزامات لگانے کا معاملہ، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی سرپرستی کون سے لوگ کر رہے ہیں؟ خواجہ آصف نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، سیاست کبھی اتنی نہیں گِری تھی ، جتنی آج گِری ہے : خواجہ آصف

اداروں پر الزامات لگانے کا معاملہ، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی سرپرستی کون سے لوگ کر رہے ہیں؟ خواجہ آصف نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی، دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، کچھ لوگ اداروں پرالزامات لگاکر دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پرمنفی مہم چلانے والوں کی کچھ لوگ سرپرستی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی، جتنی آج گری ہے، رنج و غم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اور چیز ہے، شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ ہمارا دشمن جو ہمیشہ ہمارے خلاف موقع کی تاک میں رہتا ہے اسے اب جنگ کی ضرورت نہیں، ہمارے اندر ایسے لوگ آ گئے ہیں جو اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ان لوگوں نے جنہوں نے ٹوئٹس کیے ان کی باقاعدہ مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دانست میں تمام حدیں کراس کی گئی ہیں، سوشل میڈیا پرغیراخلاقی زبان کا استعمال تشویشناک ہے، ایک شخص نے رواداری کی سیاست کو ختم کیا، شہدا ء کسی کے بیٹے،کسی کے بھائی ہوتے ہیں،ان کے اوپر کیا گزرتی ہوگی؟ یہ کیسا کلچر فروغ دیا جا رہا ہے جو ملک اور معاشرے کو تباہ کر دے گا، ایک شخص اقتدار چلے جانے پر اداروں پر حملہ آور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.