پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کو نا اہل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار …؟ اگست میں سجنے والے سیاسی دنگل سے ملک میں کیا ہونیوالا ہے ؟ شیخ رشید نے سنسنی پھیلا دینے والا دعویٰ کر دیا

سیاسی بد امنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی' عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے

عمران خان کو نا اہل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار …؟ اگست میں سجنے والے سیاسی دنگل سے ملک میں کیا ہونیوالا ہے ؟ شیخ رشید نے سنسنی پھیلا دینے والا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔ 30اگست تک اہم وقت ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے،جبکہ سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان کو اگر جیل میں ڈالا گیا تو عوام حکمرانوں کا حشرنشر کردیں گے۔ بیوقوف حکمرانوں نے عمران خان کی سیاست کو زندہ کردیا۔ آرمی چیف رانا ثنا اللہ کو لگام ڈالیں،ملکی حالات 1971 کی طرف جا رہے ہیں ،نہیں چاہتا ایسا ہو،شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل ہے۔ جب تک سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ملک کسی سے نہیں چلے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.