پاکستان

سابق وزیراعظم نے کے ٹو پہاڑ کی چوٹی کے فضائی مناظر شیئر کر دیئے

ملک کے اندر اور باہر کتنے لوگوں کو یہ احساس ہے کہ ہم دنیا کی ایک متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں جو 12 موسمیاتی زونز کی حامل ہے

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کے ٹو چوٹی کے فضائی مناظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 12 موسمیاتی زونز والی دنیا کی متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر کے ٹو کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر کے ٹو پہاڑ کی چوٹی کے فضائی مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ملک کے اندر اور باہر کتنے لوگوں کو یہ احساس ہے کہ ہم دنیا کی ایک متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں جو 12 موسمیاتی زونز کی حامل ہے۔ یاد رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 100 سے زائد کوہ پیماں نے کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، کے ٹو کا شمار دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.