پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عوام کو ریلیف دینے کے تمام حکومتی دعوے ٹھس، یوٹیلیٹی سٹورز پر کروڑوں کی سبسڈی دینے کے باوجود عوام مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور

کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے، ثابت مسور کی فی کلو قیمت میں 35 روپے، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 40 روپے مہنگی ہو گئی

عوام کو ریلیف دینے کے تمام حکومتی دعوے ٹھس، یوٹیلیٹی سٹورز پر کروڑوں کی سبسڈی دینے کے باوجود عوام مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں اضافہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے، ثابت مسور کی فی کلو قیمت میں 35 روپے، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، دال مونگ اور چنے کی دال کی فی کلو قیمت میں 30، 30 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد کالے چنے کی فی کلو قیمت 172 روپے سے بڑھا کر 220 روپے، دال مسور کی قیمت 270 روپے سے بڑھاکر 310 روپے فی کلو، ثابت مسور کی قیمت 275 روپے سے بڑھا کر 310 روپے، دال مونگ کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 200 روپے اور چنا دال کی قیمت 190 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.