پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں تعاون نا کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے خطرے کی گھنٹی بجا کر سنسنی پھیلا دی

عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردارہے

ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں تعاون نا کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے خطرے کی گھنٹی بجا کر سنسنی پھیلا دی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء او ر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردارہے۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردارہیں، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.