پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈالر کی قیمت کب نیچے آئے گی؟ ملکی حالات ٹھیک ہونے میں کتنا ٹائم لگے گا؟ کیا نوازشریف رواں ماہ واپس آ رہے ہیں؟ تہلکہ مچا دینے والی حقیقت سامنے آگی

حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی' ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی

ڈالر کی قیمت کب نیچے آئے گی؟ ملکی حالات ٹھیک ہونے میں کتنا ٹائم لگے گا؟ کیا نوازشریف رواں ماہ واپس آ رہے ہیں؟ تہلکہ مچا دینے والی حقیقت سامنے آگی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد قائد ن لیگ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔ ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، ان شاء اللہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انا کے پہاڑ پر بیٹھ کر سب کو چور اور ڈاکو کہنے والے ڈیکلیئرڈ صادق اور امین کا قوم محاسبہ کرے گی حکومت اور تمام اتحاد ی جماعتوں نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ حمزہ نے کہا تھا کہ آنے والا الیکشن اپنے وقت پر 2023 میں ہوگا اور مجھے پوری امید ہے اس میں مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.