پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیاحوں کی بڑی تعداد کی مری آمد، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، عوام کا جینا محال، مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ کیوں بند کر دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ ہوٹل بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں

سیاحوں کی بڑی تعداد کی مری آمد، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، عوام کا جینا محال، مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ کیوں بند کر دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ ہوٹل بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا ہے، مال روڈ، بھوربن، گھڑیال، جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کو فوری طور پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.